لاہور، داعش کے پمفلٹس تقسیم کرنے کے الزام میں 13 افراد گرفتار، ممنوعہ لٹریچر برآمد

اتوار 7 دسمبر 2014 08:32

لاہو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء )لاہور پولیس نے داعش کے پمفلٹس تقسیم کرنے اور وال چاکنگ کے الزام میں تیرہ افراد کو گرفتار کر کے ان سے مواد برا آمد کر لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم حزب التحریر کے کار کن شہر کے مختلف علاقوں میں داعش کی وال چاکنگ اور پمفلٹس تقسیم کر رہے ہیں اور انہوں نے گلبرگ میں ایک دفتر بھی بنا رکھا ہے۔ پولیس نے مین مارکیٹ میں چھاپہ مار کر انھیں گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضے سے لٹریچر ، موبائل فونز اور کمپیوٹر بر آمد کر لیے۔ پولیس نے گرفتار ملزموں کے موبائل فون کی مدد سے ان کے دیگر ساتھیوں اور رابطوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرنا شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :