بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ : سیمی فائنل میں گورے بھی شاہینوں کی پرواز نہ روک سکے ،پاکستان سیمی فائنل میں انگلینڈ کو شکست دیکر چوتھی بار فائنل کھیلنے کااعزاز حاصل کرلیا ،جمیل کی شاندار سنچری ، عامر اشفاق نے 14گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا

اتوار 7 دسمبر 2014 08:23

کیپ ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء ) ورلڈ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ، سیمی فائنل میں گورے بھی شاہینوں کی پرواز کو نہ روک سکے ،پاکستان انگلینڈ کو شکست دیکر ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا ، عامر اشفاق کی تیز ترین نصف سنچری کی بدولت پاکستان نے 264رنز کا بڑا ہدف صرف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔

(جاری ہے)

کیپ ٹاؤن میں بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 400اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 263رن بنائے اور پاکستان کو جیت کیلئے 264رنز کا ہدف دیا جواب میں پاکستان کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف صرف 17.4اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا پاکستان کی جانب سے جمیل نے 117اور عامر اشفاق نے 14گیندوں پر تیز ترین نصف سنچری کے ساتھ 58رنز کی شاندار اننگز کھیلی پاکستان ٹیم نے فائنل چوتھی بار رسائی کا اعزاز حاصل کیا ہے اور اس سے قبل بلائنڈ کرکٹ ٹیم دو بار چیمپئن رہ چکی ہے