فیصل آباد کے عوام نے عمران خان کی کال کو یکسرمسترد کر دیا، رانا ثناء الله ،عمران خان ذاتی ضد اور انا کی سیاست میں ملکی مفادات کو یکسر فراموش کر بیٹھے ہیں،اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب

اتوار 7 دسمبر 2014 08:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء)سابق صوبائی وزیر قانون و بلدیات رانا ثناء الله خاں نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے عوام نے عمران خان کی کال کو یکسرمسترد کر دیا، عمران خان ذاتی ضد اور انا کی سیاست میں ملکی مفادات کو یکسر فراموش کر بیٹھے ہیں۔ یہ بات انہوں نے فیصل آباد میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا اجلاس میں پر قومی اور صوبائی ا رکان اسمبلی سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران موجودتھے اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کی فیصل آباد شہر کو جام کر نے کی کا ل کا جائز لیا گیا اور اس کو ناکام بنانے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا انہوں نے کہا کہ لندن پلان‘ پلان اے اور پلان بی کے بعد پلان سی بھی ناکامی سے ہمکنار ہو گا ۔

ٹرانسپورٹروں کی طرف سے ہڑتال کی حمایت کا دعویٰ عمران خان کا ایک اور سفید جھوٹ ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان جان لیں ان کے ساتھ کوئی نہیں چلنا چاہتا ۔ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی منظوری پر میگا پراجیکٹس کے اجراء سے فیصل آباد میں ترقی کے نئے باب کا اضافہ ہو گا ان میگاپراجیکٹس میں کینال ایکسپریس وے ‘ جھال خانوآنہ چوک انڈر پاس و فلائی اوور ‘ چلڈرن ہسپتال ‘ حسیب شہید ہسپتال اور لنک روڈز کی تعمیر شامل ہے ، رانا ثناء اللہ خاں نے کہا ہے کہ فیصل آباد کے عوام نے عمران خان کی کال کو یکسرمسترد کر دیا۔

ٹرانسپورٹروں کی طرف سے ہڑتال کی حمایت کا دعویٰ عمران خان کا ایک اور سفید جھوٹ ہے۔ عمران خان جان لیں ان کے ساتھ کوئی نہیں چلنا چاہتا۔ وہ سیاسی تنہائی کا شکار ہو چکے ہیں۔ رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ تاجر برادری کو کاروبار کرنے کا حق حاصل ہے۔ ان کو ہر صورت تحفظ فراہم کیا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تاجروں کو ہراساں کرنے والے باز رہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے‘ احتجاج اور جلسے جلوس کی سیاست ملکی معیشت کے لئے زہرقاتل ہیں۔ دھرنوں کی وجہ سے کاروباری برادری اور دیہاڑی دار مزدور مشکلات کا شکار ہیں۔ شہروں اور ملک کو بند کرنے والوں کو اپنے افکار اور خیالات پر نظرثانی کرنا ہو گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ فیصل آباد کی تاجر برادری نے ہڑتال کی کال مسترد کر کے حب الوطنی اور دانشمندی کا ثبوت دیا۔

عمران خان کی کال پر کوئی کاروباری شخص کان نہیں دھرے گا۔عمران خان شہروں کی بندش کا اعلان کر کے دراصل ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کی تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔ ملک بند کرنے کی دھمکی ملک و قوم کے مفادات کے منافی ہے۔علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء الله خاں کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے جامع ترقیاتی حکمت عملی تیار کی گئی ہے جس پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے موثر و شفاف عملدرآمد سے فیصل آباد کے ترقیاتی نقوش ابھر کر سامنے آرہے ہیں جس کی بدولت اس ضلع کے عوام کو نہ صرف وسیع و جدید بنیادی سہولتیں حاصل ہونگی بلکہ ملک کے اس تیسرے بڑے شہر کی ترقی کا حق بھی ادا ہو گا ۔

انہوں نے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کرنے والے محکموں کے افسران سے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں کی تیز رفتار اور پائیدار تعمیر کیلئے سخت مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھیں اور ترقیاتی مراحل میں ارکان اسمبلی کی تجاویز اور مشاورت کو مقدم رکھا جائے ۔ انہوں نے ترقیاتی عمل کو ہر لحاظ سے شفاف رکھنے اور تھرڈ پارٹی انسپکشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے ضلع کی تعمیر و ترقی اور شہری خوبصورتی کے منصوبوں پر عملدرآمد کرانے اور مستقبل کے تقاضوں کے مطابق نئے و جدید ترقیاتی منصوبوں کو متعارف کرانے پر ڈی سی او نور الامین مینگل کی بہترین انتظامی حکمت عملی کو سراہا ۔

ڈی سی او نور الامین مینگل نے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ موٹر وے ساہیانوالہ انٹر چینج سے گٹ والا تک کینال ایکسپریس وے کا منصوبہ رواں ماہ کے وسعت میں شروع ہو جائے گا جبکہ جھال خانوآنہ چوک میں انڈر پاس کا منصوبہ بھی فوری شروع کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے سب سے بڑے چلڈرن ہسپتال پر کام تیز رفتاری سے جاری ہے جبکہ حسیب شہید ہسپتال کے منصوبے میں نظرثانی کرکے 120 سے 235 بینڈز تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے لارج سٹی پیکج ‘سکول ایجوکیشن پراجیکٹس ‘سڑکوں کی تعمیر و مرمت سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کی یکساں تعمیر و ترقی پر توجہ دی جارہی ہے ۔ اس سلسلے میں ارکان اسمبلی کے حلقوں کی سطح پر عوامی ضرورت کے منصوبوں کااجراء ترجیحات میں شامل ہے ۔ اجلاس کے دوران سی پی او ڈاکٹر سہیل تاجک نے ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پر قابو پانے کے لئے جدید سائنسی طریقوں کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔ انہوں نے سیف سٹی پراجیکٹ کی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :