نیب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ ، 20اعلیٰ افسران کے تبادلے کر دیئے گئے

اتوار 7 دسمبر 2014 08:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء)قومی احتساب بیورو (نیب)کے چیئرمین قمرزمان چوہدری نے نیب میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کرتے ہوئے 20اعلیٰ افسران کے تبادلے کر دیئے ہیں جن میں گریڈ20 کے افسران ڈائریکٹر مرزا محمد عرفان بیگ کو نیب راولپنڈی سے نیب لاہور ،ڈائریکٹر فرمان اللہ کو نیب کے کے پی کے سے کراچی ،مرزا سلطان محمود سلیم کو لاہور سے کے پی کے ،قائم مقام ڈائریکٹر کیپٹن(ر)فرخ نسیم اختر کو نیب اسلام آباد سے لاہور،قائم مقام ڈائریکٹر محمد یونس کو اسلام آباد سے لاہور،قائم مقام ڈائریکٹر سید محمد حسنین کو لاہور سے راولپنڈی ،گریڈ19 کے ایڈیشنل ڈائریکٹر مسعود عالم خان کو نیب کے پی کے سے راولپنڈی ،گریڈ19 کے ایڈیشنل ڈائریکٹر طارق علیم کو اسلام آباد سے لاہور، ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد عبید اللہ اعظم کو اسلام آباد سے لاہور،قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر) محمد عمران بٹ کو نیب کے پی کے سے کراچی ،قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد رضوان کو لاہور سے راولپنڈی ،قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر عمیر اسلم خان کو کے پی کے سے راولپنڈی ،قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر رومان ظہیر کو نیب لاہور سے کے پی کے ،قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سلیم احمد کو کراچی سے کے پی کے ،قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر شفقت محمود کو راولپنڈی سے کراچی ، قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر جاوید احمد خان کو راولپنڈی سے لاہور،قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران سہیل کو نیب کے پی کے سے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد ،قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر رانا محمد علی کو ہیڈکوارٹر سے نیب لاہور ،قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر زاہد حسین شیخ کو راولپنڈی سے نیب ہیڈ کوارٹر ز اسلام آباد اور قائم مقام ایڈیشنل ڈائریکٹر ضیاء اللہ خان کو نیب لاہور سے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد تبادلہ کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

ان افسران سے کہاگیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے عہدے سنبھال لیں ۔توقع ہے کہ یہ افسران پیر سے اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھال لیں گے۔

متعلقہ عنوان :