کینیا کیخلاف ون ڈے سیریز کے لئے فواد عالم کی قیادت میں پاکستان اے ٹیم کا اعلان،دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، محمد طلحہ، احسان عادل، بابر اعظم، حماد اعظم، رضا حسن ، شاہ زیب حسن، سمیع اسلم، فضل سبحان، سعد علی، افتخار احمد، انور علی، محمد رضوان اور عمران خان شامل ہیں،پانچ ایک روزہ میچ کھیلنے کینیا کی ٹیم 10 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی، 11 دسمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کھیلا جائے گا،تمام میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہونگے

اتوار 7 دسمبر 2014 08:25

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔7دسمبر۔2014ء ) پاکستان اور کینیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے لئے پاکستان اے ٹیم کا اعلان کردیا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 11 دسمبر سے شروع ہونے والی سیریز میں پاکستان اے کی جانب سے فواد عالم ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، محمد طلحہ، احسان عادل، بابر اعظم، حماد اعظم، رضا حسن ، شاہ زیب حسن، سمیع اسلم، فضل سبحان، سعد علی، افتخار احمد، انور علی، محمد رضوان اور عمران خان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پانچ ایک روزہ مچیز کھیلنے کینیا کی ٹیم 10 دسمبر کو پاکستان پہنچے گی جب کہ 11 دسمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کھیلا جائے گا اور تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔واضح رہے کہ 3 مارچ 2009 کو مسلح دہشت گردوں نے لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پرحملہ کردیا تھا جس کے بعد سے ملک میں عالمی کرکٹ کے دروازے بند ہیں

متعلقہ عنوان :