سوڈان، متنازعہ مضمون کی اشاعت پر جریدے کے تمام شمارے ضبط ،جریدے نے گرفتار حکومت مخالف شخص کے بارے میں مضمون شائع کیا تھا

پیر 20 اپریل 2015 06:13

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اپریل۔2015ء)سوڈان کے سیکورٹی ایجنٹوں نے گزشتہ روز حکومت مخالف شخص جسے ملک کے عام انتخابات سے قبل گرفتار کرلیاگیا کے بارے میں ایک مضمون کی اشاعت پرایک جریدے کے گزشتہ روز کے تمام شمارے ضبط کرلئے،یہ بات اس کے مدیر اعلیٰ نے بتائی ہے۔مزمل ابوالقاسم نے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایا کہ نیشنل انٹیلی جنس اور سیکورٹی سروس نے آزاد جریدہ الیوم التالی کی جمعہ کو دیر گئے ناشر سے تمام کاپیاں لے لیں۔

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی وانٹیلی جنس ادارے کی طرف سے شمارے کو اس وجہ سے ضبط کیا گیا کیونکہ اس میں تین روز کیلئے گرفتار کئے جانے والے حکومت مخالف سندرا کاڈوڈا کے بارے میں ایک مضمون شائع کیا گیا ہے۔کاڈوڈا پولنگ شروع ہونے کے روز سے قبل اتوار کو امڈورمن شہر میں انتخابات کے خلاف انتخابی ریلی کیلئے کار میں سوار جارہا تھا۔

(جاری ہے)

کارڈوڈا کوبدھ کو رہا کردیاگیا۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اس کی حالت انتہائی خراب تھی اور اس کے جسم پر بدسلوکی کے نشانات تھے۔ابوالقاسم نے کہا کہ الیوم الٹالی میں شائع شدہ مضمون میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ حکومت مخالف کاڈوڈا کو گرفتار کرنے والے گروپ کا انکشاف کیا جائے۔آزادانہ جریدہ روزنامہ الیوم کا تازہ ترین شمارہ چار روزہ عام انتخابات جن کے بارے میں بڑے پیمانے پر خیال کیا جاتا ہے کہ صدرعمرالبشیر جیت جائیں گے،میں ملک کے بیشتر حصوں میں انتخابی عمل ختم ہونے کے بعد ضبط کیا گیا۔

انسانی حقوق کے گروپوں نے ان کی حکومت پر انتخابات سے قبل پریس اور سول سوسائٹی کا گلا گھونٹنے کا الزام عائد کیا ہے۔ابوالقاسم نے کہا این آئی ایس ایس نے کوئی وجہ بتائے بغیر گزشتہ سال اخبار کی اشاعت 21روز کیلئے معطل کردی تھی ۔این آئی ایس ایس کے ایجنٹوں نے حالیہ برسوں میں میڈیا کے خلاف اب تک کی جانے والی سب سے بڑے بریک ڈاؤن میں16فروری کو چودہ روزناموں کے شمارے ضبط کرلئے۔