خیبرایجنسی ،2گروپوں کے درمیان فائرنگ، 3افراد جاں بحق،2زخمی

پیر 20 اپریل 2015 06:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اپریل۔2015ء)خیبرایجنسی کے تاگوری علاقے میں2گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق،2زخمی ہوگئے خاصہ دار لیوی کی رپورٹ کے مطابق تاگوری میں2گروپوں کے درمیان لڑائی اور فائرنگ کے نتیجے میں3افراد موقع پر ہلاک جبکہ2زخمی ہوئے،زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچایا گیا،فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازعہ کے باعث پیش آیا،جاں بحق ہونے والے افراد میں2حقیقی بھائی بھی شامل ہیں

متعلقہ عنوان :