الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات بائیومیٹرک طریقے سے کرانے بارے اہم اجلاس آج طلب کرلیا

پیر 20 اپریل 2015 06:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اپریل۔2015ء) الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات بائیومیٹرک کے ذریعے کروانے کے حوالے سے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات بائیومیٹرک کے ذریعے کروانے کے حوالے سے اہم امور کا جائزہ لینے کیلئے آج اجلاس طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چاروں صوبائی ممبران کے علاوہ کے پی کے کے چیف سیکرٹری اور الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان کریں گے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ کی جانب سے دی گئی درخواست پر غور کیا جائے گا۔ درخواست میں کے پی کے کے وزیراعلیٰ نے موقف اختیار کیا تھا کہ کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے بائیومیٹرک کا نظام متعارف کروایا جائے ۔ الیکشن کمیشن اس حوالے سے انتظامات کرے انہوں نے درخواست میں یہ بھی بتایا کہ کے پی کے کی حکومت الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون بھی کرے گی اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے درخواست پر غور کیلئے اہم اجلاس آج الیکشن کمیشن میں طلب کیا ہے۔