ریحام خان کا دوبارہ صحافت میں آنے کی خواہش کا اظہار

پیر 20 اپریل 2015 06:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اپریل۔2015ء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے دوبارہ صحافت میں آنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے،رپورٹ کے مطابق ریحام خان نے کہا کہ میں دوبارہ صحافت میں آنے کا سوچ رہی ہوں اور ڈان نیوز ٹی وی کو جوائن کروں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بہت جلد صحافت کے میدان میں قدم رکھوں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ میری خوش قسمتی ہے کہ میں عمران خان کی زندگی کا حصہ بنی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی خواتین عمران کے ساتھ ہیں خاص کر کراچی کی خواتین تبدیلی کی خواہاں ہیں

متعلقہ عنوان :