سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے حکومت کی وفاق، صوبوں،آزاد کشمیر سمیت دیگر صارفین سے 581 ارب روپے کے واجبات ریکوری کی ہدایت

پیر 20 اپریل 2015 06:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اپریل۔2015ء) وفاقی حکومت نے سرکلر ڈیٹ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے وزارت پانی و بجلی کے وفاق، صوبوں، اے جے کے سمیت دیگر صارفین سے 581 ارب روپے کے قابل وصول واجبات کی ریکوری کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ان واجبات کی ایٹ سورس کٹوتی کے لیے فیڈرل ایڈجسٹر کو متحرک و فعال بنانے یا اس کے اختیارات میں اضافے کے فیصلے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت پانی و بجلی کی جانب سے اکٹھے کیے جانے والے ڈیٹا کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے وفاق، صوبوں، اے جے کے سمیت دیگر صارفین سے قابل وصول واجبات 581 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پانی و بجلی سے کہا گیا ہے کہ وہ واجبات کی وصولی کے لیے میکنزم وضع کرے تاکہ سرکلر ڈیٹ کے مسئلے کو حل کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :