آج بھی بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا،محکمہ موسمیات

پیر 20 اپریل 2015 06:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اپریل۔2015ء) محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود ہے اور چند مقامات پر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ،آج پیر کے روز بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گاپنجاب،خیبرپختونخواہ اور فاٹا کے گندم کیکاشتکار اس دوران (اتواراور سوموار ) احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

آئندہ دور روز تک اسلام آباد، بالائی/وسطی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور ڈویڑن )، خیبرپختونخواہ (پشاور، کوہاٹ، مردان، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن)، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤ ں کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر ڑالہ باری کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ڑوب، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویڑن میں چند مقامات پر گرد آلود /تیزہوائیں چلنے کے علاوہ گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

ملک کے جنوبی علاقوں میں ائند ہ چند روز کے دوران موسم خشک اور گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔گزشتہ روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھبارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش راولاکوٹ میں 03ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ اسلام آباد، کوٹلی، مظفرآباد 02، بالاکوٹ، راولپنڈی میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئیگرم ترین مقامات: لاڑکانہ،موہنجوداڑو،شہید بینظیرآباد47، پڈعیدن ،سکھر 46، تربت، رحیم یار خان، روہڑی،سبی، جیکب آباد 45 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیے گئے۔ملک کے بڑے شہروں میں ریکارڈ کئے گئے درجہ حرارت میں اسلام آباد17مری10لاہور23سکردو10کراچی27 فیصل آباد 24پشاور21ملتان26کوئٹہ15حیدراآباد24گلگت12قلات06ہنزہ 06 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔