عراقی وزیراعظم کے ترجمان منتازعہ ویڈیو کی وجہ سے مستعفی

پیر 20 اپریل 2015 06:14

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اپریل۔2015ء)عراقی وزیراعظم صدر العبادی کے ترجمان رافد جبوری نے ایک ویڈیو جس میں اسے ایک عشرہ سے زائد عرصہ قبل سابق صدر صدام حسین کی تعریفی کلمات گاتے ہوئے دکھایا گیا ہے،کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔صدام کے امریکی حملے میں شکست کھانے کے 12سال بعد بھی کئی عراقی شہری ان کی بعث پارٹی کی جانب سے روا رکھے برے سلوک کی وجہ سے انہیں حقارت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

جبوری نے اپنے ذاتی میسن بک صفحے پر کہا ہے کہ مین نہیں چاہتا کہ میں وزیراعظم کے دفتر کو مزید شرمندہ کروں،پس میں عہدہ چھوڑنے کی درخواست کی اور یہ ہوگیا۔جبوری جو کہ بی بی سی کے سابق صحافی ہیں وہ چھ مہینوں سے بھی کم مدت قبل عبادی کے ترجمان بنے تھے،انہوں نے اے ایف پی کو اپنے استعفیٰ دینے کی تصدیق کی۔

(جاری ہے)

اس ویڈیو میں جو کہ حالیہ دنوں میں کثرت سے آن لائن چل رہا ہے،جبوری ایک گانے پر پرفارم کر رہا ہے جس میں ڈکٹیٹر کو جب کہ اسے سزا دی جاچکی ہے”حق کی باطل کے خلاف تلوار“ کے الفاظ سے تعریف کرتی ہے اور کہتی ہے کہ ”اے صدام،تمہارے سارے دشمن ختم ہوگئے اور تم باقی ہو“۔

اس ویڈیو میں کئی تصاویر دکھائی گئی ہیں،جن میں وہ تصویر بھی شامل ہے جس میں صدام حسین پریڈ کے دوران ایک سفید گھوڑے پر سوار،ہاتھ میں تلوار تھامے کھڑے ہیں۔جمعہ کو جبوری نے اپنے دفتری فیس بک صفحے پر ایک بیان لگایا جو اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ اس نے 15سال پہلے ایک گانا گایا تھا،اس نے کہا کہ اس وقت کی ضروریات زندگی کا تقاضہ تھا جو میں نے کیا۔اس نے کہا کہ میں اس وقت نوجوان تھا اور میری دانائی کم تھی،لیکن اس وقت بھی میں بعث پارٹی کارکن نہیں تھا اور میں اب بھی بعثی نہیں ہوں۔

متعلقہ عنوان :