وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے 3 نئے جہاز خرید لیئے

پیر 20 اپریل 2015 06:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اپریل۔2015ء) وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے تھوڑے ہی عرصے میں تین نئے جہاز خرید لئے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی ائیر بلیو کمپنی کے مالک ہیں اور ان کی ائیر لائن کمپنی کے پاس پاکستان کے اندر اور باہر جہاز اڑانے کے لائسنس بھی حاصل ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کمپنی کے ائیر بلیو کا طیارہ 2010 ء میں حادثہ کا شکار ہوگیا تھا جس میں 147 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

(جاری ہے)

شاہد خاقان عباسی کے طیارہ کی انشورنس تھی اور حادثہ کے نتیجہ میں ان کی کمپنی کو 35 ملین ڈالر ہرجانہ کے طور پر وصول ہوئے تھے جس کے نتیجہ میں شاہد خاقان نے ایک جہاز کے بدلے تین جہاز خرید لئے ہیں جبکہ جہاز حادثہ میں لقمہ اجل بننے والے مسافر کو ابھی تک معاوضہ نہیں دیا گیا ہے اور یہ مقدمہ عدالتوں میں زیر سماعت ہے خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے شاہد خاقان عباسی سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہ اکہ شاہد خاقان کے ہاتھ کرپشن سے پاک ہیں۔

متعلقہ عنوان :