نوشہرہ کینٹ ، شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا،ماموں کی شادی میں شریک دو جوان سالہ بھانجے جرنیٹر کی زہرریلی گیس کمرہ میں بھر سے بے ہوش ،ایک دم توڑ گیا

پیر 20 اپریل 2015 06:08

نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اپریل۔2015ء )نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ جبہ داود زئی میں شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔شہنائی کی آوزایں سنائی دینے والے گھر سے رونے کی صدائیں آنے لگی۔ماموں کی شادی میں شرکت کے لیے چارسدہ سے آنے والے دو جوان سالہ بھانجے جرنیٹر کی زہرریلی گیس کمرہ میں بھرجانے سے بے ہوش ہوگئے ہسپتال منتقل کرتے ہوئے سولہ سالہ صدام خان دم گھٹنے سے جابحق جبکہ ساجد خان تاحال بے ہوش ہیں تشویش ناک حالت کے پیش نظر میاں راشدمموریل ہسپتال پبی سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ اکبرپورہ کے مطابق اکبرپورہ جبہ داود زئی میں رحمان گل کی شادی تھی مہمان مامون کی شادی میں شرکت کے لیے آئے ہوئے تھے جرنیٹر کی زہرریلی گیس کمرہ میں بھرجانے سے واقعہ پیش آیا۔

(جاری ہے)

پویس کے مطابق نعیش چارسدہ منتقل کردی گی ہے۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقے اکبرپورہ جبہ داود زئی میں رحمان گل ولدمیرگل کی شادی تھی شادی میں شرکت کرنے کے لیے اس کے بھانجے چارسدہ سے اکبرپورہ آئے تھے ۔

رات کو لوڈشینڈنگ کی وجہ سے کمرہ میں جرنیٹر لگایا جس کے زہرریلی گیس کمرہ میں بھرجانے سے مہمان بھانجے صدام و لد رب نواز اور ساجد خان ولد وصال خان دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے جس کو فوری طورپر میاں راشدمموریل ہسپتال پبی منتقل کیا گیا جہاں پر صدام خان ہسپتال میں جان جی بازی ہار گیا جب کہ ساجد خان تاحال بے ہوش ہیں تشویش ناک حالت کے پیش نظر میاں راشدمموریل ہسپتال پبی سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق ساجد خان کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔پویس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :