ریحام خان کا سیاست میں باقائدہ شمولیت سے انکار ،خاتون اول سے زیادہ بھابھی یا بہن کہلوانا پسند ہے ، ریحام

پیر 20 اپریل 2015 06:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اپریل۔2015ء)عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے سیاست میں باقائدہ شمولیت سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں خاتون اول سے زیادہ بھابھی یا بہن کہلوانا پسند ہے ، عقیل کریم کی رہائش گاہ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کپتان کے ہمراہ این اے246 کی انتخابی مہم میں حصہ لینے کراچی پہنچی ہوں، جہاں کپتان جائینگے، وہاں جاؤنگی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو سمت کا تعین کرے ،عمران بہادر لیڈر ہیں وہ جہاں جائیں گے میں ان کے ساتھ جاوٴں گی۔این اے246 کے حوالے سے ریحام خان نے موقف اپنایا کہ الزام تراشیاں پی ٹی آئی کی طرف سے نہیں ہورہیں. آج کا جلسہ پاکستان کے لیڈر کا جلسہ ہوگا۔ریحام خان نے عقیل کریم ڈیڈھی کی مہمان نوازی پر شکریہ بھی ادا کیا اور کھانے کی تعریف بھی کی ، ریحام خان نے نمل یونیورسٹی کے لیے ڈونر کانفرنس پر بھی بات کی اور کہا کہ بہترین تعلیم کا حصول بنیادی حق ہے پاکستان میں ہر ایک کے لیے تعلیم کا نظام یکساں ہونا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :