مسلم لیگ(ن) کے 3وفاقی وزراء سمیت16ایم این ایز ٹیکس نادہندہ نکلے

پیر 20 اپریل 2015 06:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20 اپریل۔2015ء)حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) کے 3وفاقی وزراء سمیت16ایم این ایز ٹیکس نادہندہ نکلے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے جاری کردہ ٹیکس ڈائریکٹری2014ء میں مسلم لیگ(ن) کے 3وفاقی وزراء سمیت16ایم این ایز نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے،ان میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر،وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف اور وفاقی وزیر خوراک اور سیکورٹی سکندر بوسن، این اے 23کوہستان سے ایم این اے سرزمین خان،این اے44فاٹا سے شہاب الدین خان، شفقت حیات این اے68سرگودھا،نثار احمد بٹ این اے81 فیصل آباد،صاحبزادہ نذیر سلطان این اے96جھنگ،چوہدری جعفر اقبال این اے106 گجرات،وحید عالم خان این اے127 لاہور،ڈاکٹر شیزرا راکھرل این اے 137 ننکانہ صاحب،ندیم عباس ربیرہ این اے151،اوکاڑہ سید جاوید علی شاہ این اے 152ملتان،طاہراقبال چودھری این اے169وہاڑی،صاحبزادہ فیض الحسن این اے 181لیہ اور عالم داد لیکا این اے 189بہاولنگر شامل ہیں