امریکا، اوباما کو بلا آخر ذاتی ٹوئیٹر اکاوٴنٹ مل گیا

منگل 19 مئی 2015 06:38

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء) چھ سال سے امریکا کے صدربارک اوباما کو آخرکار ذاتی ٹوئیٹر اکاوٴنٹ مل ہی گیا۔ اوباما کو اپنے ذاتی اکاوٴنٹ @POTUS کے ذریعے رابطہ کرنے کیلئے سیکورٹی اور بیوروکریسی کی زنجیروں سے خود کو آزاد کرانا پڑا۔

(جاری ہے)

اوباما اب تک سرکاری اکاوٴنٹ@TheWhiteHouse یا پھر انتخابی مہم کے دوران چلائے جانے والے اکاوٴنٹ @BarackObama کا سہارا لیتے تھے۔ انہوں نے پیر کو اوول دفتر سے ایک سمارٹ فون کے ذریعے اپنی پہلی ٹوئیٹ میں ذاتی اکاوٴنٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کچھ یوں کیا۔