افغانستان: داعش اور طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 23جنگجو ہلاک،سرحدی علاقہ باندر میں جھڑ پو ں میں داعش کے 17اور افغان طالبان کے 6جنگجو مارے گئے،افغان حکام

منگل 19 مئی 2015 06:37

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء)افغانستان میں داعش اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپوں میں 23جنگجو ہلاک ہوگئے۔ افغان سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغانستان کے سرحدی علاقہ باندر میں داعش اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

جھڑپوں میں اب تک داعش کے 17اور افغان طالبان کے 6جنگجو مارے گئے۔ باندر کے علاقے پر افغان طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ گزشتہ 1ہفتہ سے جاری جھڑپوں میں اب تک دونوں گروپوں کے درجنوں جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :