شام: تدمر لڑائی میں 123فوجی، 57شہری ہلاک،لڑائی میں داعش کے 4بڑے لیڈرز سمیت 115جنگجو مارے گئے

منگل 19 مئی 2015 06:38

شام(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء)شام کے تاریخی شہر تدمر میں داعش کے جنگجووں اور شامی فورسز میں لڑائی کے دوران 123فوجی اور 57شہری ہلاک ہوگئے اور 115داعش جنگجو بھی مارے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق داعش کے جنگووں نے تاریخی شہر تدمر میں حملہ کردیا تھا، جس کے دوران شامی فورسز اور داعش میں شدید جھڑپیں ہوئیں، جس میں 123شامی فوجی اور 57شہری ہلاک ہوگئے، جبکہ داعش کے 4بڑے لیڈرز سمیت 115جنگجو مارے گئے، جس کے بعد شامی فورسز نے قدیم اور تاریخی شہر تدمر سے داعش کو پیچھے دکھیل دیا۔ گزشتہ 4دنوں میں لڑائی کے دوران 300کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں، آبزرویٹری کے ڈائریکٹرر امی عبدالرحمن کا کہنا ہے کہ، داعش کے جنگجو ثقافتی ورثے سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :