فیصل آباد،،لاہوریوں کو74رنزسے شکست،سیالکوٹ سٹالینزسپرایٹ ٹی ٹونٹی کی چیمپئن بن گئی

منگل 19 مئی 2015 06:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء)سیالکوٹ سٹالینز،لاہوریوں کو74رنزسے شکست دیکرسپرایٹ ٹی ٹونٹی کی چیمپئن بن گئی ،نعمان انور97رنزکی شانداراننگزکھلنے پرمین آف دی میچ قرارپائے ۔پیرکے روزٹی ٹونٹی سپرایٹ کے فائنل میں سیالکوٹ سٹالینزنے پہلے کھیلتے ہوئے 20اوورزمیں 9وکٹوں پر197رنزبنائے ،نعمان انورنے 97اورحارث سہیل نے 47رنزکی شانداراننگزکھیلی ۔

(جاری ہے)

لاہورلائنزکی جانب سے اعزازچیمہ نے 4جبکہ قیصراشرف نے 3کھلاڑیوں کوآوٴٹ کیا۔198رنزکے تعاقب میں لاہورلائنزکاکوئی بھی کھلاڑی سیالکوٹ کے سامنے جم کرنہ کھیل سکااورٹیم 20اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پربمشکل 123رنزبناسکی ۔عمراکمل 35،سعیدنسیم 26،عمرعلی 23اورامام الحق21رنزبناکرنمایاں رہے ۔نعمان انورکوبہترین کارکردگی پرمین آف دی میچ قراردیاگیا

متعلقہ عنوان :