انٹرنیشنل کرکٹ کا دو روزہ اجلاس ختم ہو گیا، ٹیسٹ کرکٹ کو مصنوعی روشنی میں کرانے، فیلڈ پابندیاں ختم اور جھگڑالو کھلاڑیوں کے گرد شکنجہ کسنے کی تجاویز پیش ،انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیلمٹ کا نیا معیار لازمی قرار دیدیا گیا، باوٴنڈریز کو وسیع کرنے پر بھی اتفاق،پہلے 10 اوور اور بیٹنگ پاور پلے ختم کرنے اور آخری 10 اوور میں سرکل سے باہر اب 5 فیلڈر لینے کی تجویز،ریویو سسٹم کو آسان اور مزید موثر بنانے سمیت اعتراضات ختم کرنے پر کام تیز کر دیا گیا

منگل 19 مئی 2015 06:22

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء)انٹرنیشنل کرکٹ کا دو روزہ اجلاس ختم ہو گیا۔ ٹیسٹ کرکٹ کو مصنوعی روشنی میں کرانے، فیلڈ پابندیاں ختم اور جھگڑالو کھلاڑیوں کے گرد شکنجا کسنے کی تجاویز پیش کی گئیں۔ ممبئی میں ہونے والے اجلاس میں کرکٹ کے اہم امور پر غور کیا گیا۔ ٹیسٹ میچ کو چار روزہ اور وہ بھی مصنوعی روشنی میں کرانے پر غور ہوا۔

کرکٹ گیند اور بیٹ کے توازن پر بھی بات ہوئی۔ تمام کرکٹ گراوٴنڈ کی باوٴنڈریز کو وسیع کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ون ڈے کرکٹ میں پہلے 10 اوور اور بیٹنگ پاور پلے ختم کرنے اور آخری 10 اوور میں سرکل سے باہر اب 5 فیلڈر لینے کی تجویز سامنے آئی۔ ون ڈے اور ٹی 20 کرکٹ میں باؤلر کی ہر نو بال پر فری ہٹ دینے جبکہ ضابطے کی خلاف ورزی یعنی جھگڑا کرنے پر میچ ریفری کو کھلاڑی کو معطل کرنے کا اختیار دینے کی تجویز زیر غور آئی۔

(جاری ہے)

ریویو سسٹم کو آسان اور مزید موثر بنانے سمیت اعتراضات ختم کرنے پر کام تیز کر دیا گیا۔ غیر قانونی باؤلنگ ایکشن پر تیزی سے قابو پانے پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیلمٹ کا نیا معیار مقرر کر دیا گیا جس کو فالو کرنا لازم ہوگا۔ تمام تجاویز کو آئندہ ماہ کے سالانہ چیف ایگزیکٹیو کمیٹی اور آئی سی سی بورڈ کے اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :