ریلوے انتظامیہ کا حکم کالعدم، درخواست دہندہ کو ڈیوٹی عرصہ تسلیم کرنے واجبات اور ترقیاں بحال کرنیکا حکم

منگل 19 مئی 2015 06:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء) فیڈرل سروس ٹربیونل اسلام آباد کے دو ممبران ڈاکٹر نذیر سعید اور محمد جاوید اقبال پر مشتمل بنچ نے پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹر لاہور کی پرسانل برانچ کے آفس سپرنٹنڈنٹ محمود اکرم گل کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ریلوے انتظامیہ کے 29 مارچ 2012ء کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے درخواست دہندہ محمد اکرم گل کے 26 جنوری 2001ء تا 20 مئی 2010ء تک کے عرصہ کو ڈیوٹی عرصہ تسلیم کرنے اور درخواست دہندہ کو اس کے تمام واجبات اور رد کی گئی ترقیاں بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست دہندہ محمد اکرم گل نے ریلوے انتظامیہ کے فیصلے کو 2012ء میں فیڈرل سروس ٹربیونل اسلام آباد مین چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ ریلوے انتظامیہ کا فیصلہ قانون کے مطابق نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :