آئندہ بجٹ میں سگریٹ،الیکٹرانکس مصنوعات،کاسمیٹکس دیگر اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کا فیصلہ

منگل 19 مئی 2015 06:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء)وفاقی حکومت کا مالی سال2015-16ء کے بجٹ میں سگریٹ،الیکٹرانکس مصنوعات،کاسمیٹکس،ڈپوں میں پیک خوراک اور دیگر اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی قائم کئے جانے کا فیصلہ کیا ہے،آئندہ بجٹ میں140ارب روپے ایس آر اوز(ٹیکس چھوٹ) کے خاتمہ بھی کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی ملازمین کے گریڈ21اور22کے افسران کو مونوٹائزیشن پالیسی کے تحت ملنے والی ماہوار رقم پر انکم ٹیکس چھوٹ اور فلاحی اداروں،این جی اوز ٹرسٹ کی آمدن پر ٹیکس چھوٹ کا خاتمہ کا فیصلہ کیا گیا ہے،اسکے علاوہ سگریٹ پر 5روپے فلٹر اور الیکٹرانکس مصنوعات،کاسمیٹکس بند ڈپوں ودیگر پرتعیش اشیاء سمیت پٹرولیم مصنوعات پر 2سے5فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کئے جانے کا امکان ہے،اسکے علاوہ مزدور کی کم از کم تنخواہ12ہزار روپے کئے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس کے نمایاں خدوخال ،اقتصادی جائزہ بجٹ سے ایک روز کئے جانے کا امکان ہے

متعلقہ عنوان :