پی ٹی آئی کے شواہدمیں ہمارے بیانات حلفی کی شمولیت کا دعویٰ غلط ہے،دو لیگی ایم پی ایز کا جوڈیشل کمیشن کو خط

منگل 19 مئی 2015 06:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء) مسلم لیگ (ن) کے دو ارکان صوبائی اسمبلی پنجاب نے دھاندلی کی تحقیقات کرنے والے جوڈیشل کمیشن کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی جانب سے شواہدمیں ان کے بیانات حلفی کی شمولیت کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ وہ سراسر غلط ہیں انہوں نے کسی بھی قسم کا کوئی بیان حلفی نہیں دیا ہے۔

(جاری ہے)

پی پی مظفر گڑھ 261 اور پی پی 213 خانیوال سے سید قائم علی شاہ شمسی اور رانا عرفان محمود نے پیر کے روز جوڈیشل کمیشن کو ایک خط بھجوایا ہے۔ منور اقبال ایڈووکیٹ کے ذریعے بھجوائے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہوں نے کوئی بیانات حلفی نہیں کرائے اور جو کچھ کیا جارہا ہے یا جمع کروایا گیا ہے وہ جعلی ہے۔ اس پر ذمہ دار کے خلاف کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :