نوویک جوکووچ نے چوتھی مربتہ روم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک اور سوئس سٹار راجر فیڈرر کو شکست

منگل 19 مئی 2015 06:25

روم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء)سربیا کے نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ نے روم اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں سابق عالمی نمبر ایک اور سوئس سٹار راجر فیڈرر کو شکست دیکر چوتھی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اٹلی کے دارالحکومت روم میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے فائنل میں سربیا کے نوویک جوکووچ اور سوئس سٹار راجر فیڈرر آمنے سامنے تھے جس میں سربیا کے نوویک جوکووچ میچ کے آغاز سے ہی راجر فیڈرر پر حاوی ہوگئے اور میچ میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راجر فیڈرر کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا

متعلقہ عنوان :