امریکی صدر کی سالانہ آمدنی 70 لاکھ ڈالر، بینک اکاوٴنٹ خالی

منگل 19 مئی 2015 06:42

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء) امریکی صدر باراک اوباما دنیا کی سپر پاور کے سربراہ لیکن ان کے بینک اکاوٴنٹ میں موجود رقم سن کر آپ ضرور حیران رہ جائیں گے، طاقتور ترین ہستی کا بینک بیلنس صرف 1001 ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

دنیا کی طاقتور ترین شخصیت لیکن بینک اکاوٴنٹ خالی، جی ہاں، یہاں بات ہورہی ہے باراک اوباما کی، تازہ ترین رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کے واحد سیونگ اکاوٴنٹ میں صرف ایک ہزار ایک ڈالر موجود ہ?ں، 70 لاکھ ڈالر کمانے والے صدر اوباما کمائی کا بڑا حصہ اپنی بیٹیوں ساشا اور مالیا کی پڑھائی پر خرچ کرتے ہیں۔گزشتہ دور حکومت میں صدر اوباما کی کمائی 13 لاکھ ڈالر تھی، اس کے باوجود بھی وہ بچت میں سب سے پیچھے ہیں۔

متعلقہ عنوان :