آئی پی ایل :یوراج، دنیش کارتک اور انجیلو میتھیوزکے ہر رنز کی قیمت لاکھوں روپے ، فاسٹ بولر ظہیر خان کی ہر وکٹ بھی ان کی فرنچائز کو لاکھوں روپے میں پڑی ہے

منگل 19 مئی 2015 06:25

بنگلور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء)انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے آٹھویں سیزن میں سب سے مہنگے اور کروڑوں روپے میں فروخت ہونے والے یوراج، دنیش کارتک اور انجیلو میتھیوز کا ہر رنز ان کی ٹیموں کو لاکھوں روپے کا پڑا ہے۔یہی نہیں فاسٹ بولر ظہیر خان کی ہر وکٹ کی قیمت بھی لاکھوں روپے میں ہے۔رائل چیلنجرز بنگلور کے وکٹ کیپر بلے باز دنیش کارتک کو نیلامی میں ساڑھے دس کروڑ میں خریدا گیا تھا۔

یوراج سنگھ لگاتار دوسرے سال سب سے مہنگے کھلاڑی کارتک کے لیے آئی پی ایل کا یہ سیزن سپر فلاپ رہا۔ دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے کارتک 14 میچوں میں 11.66 کی اوسط سے صرف 105 رنز ہی بنا سکے۔ اس طرح ان کی ٹیم کے لیے کارتک کے ہر رنز کی لاگت تقریباً 10 لاکھ روپے رہی۔ کارتک ایک بار بھی نصف سنچری تک نہیں پہنچ سکے۔

(جاری ہے)

آئی پی ایل میں سب سے مہنگے فروخت ہونے والے بیٹسمن یوراج سنگھ کو دہلی ڈیئر ڈیولز نے 16 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔

میتھیوز نے 11 میچوں میں کل 144 رنز بنائے ان کی ٹیم کی کارکردگی تو خراب رہی رہی لیکن یوراج سنگھ کی کارکردگی بھی متاثر کن نہیں رہی۔یوراج نے 14 میچوں میں 19.07 کی اوسط سے 248 رنز بنائے ا س طرح یوراج کا ہر رنز ان کی فرنچائز کو تقریباً 6.45 لاکھ روپے کا پڑا۔نیلامی میں تیسرے سب سے مہنگے کھلاڑی سری لنکا کے کپتان انجیلو میتھیوز ہیں۔میتھیوز کو دہلی ڈیئر ڈیولز نے نیلامی میں ساڑھے سات کروڑ روپے میں خریدا۔

میتھیوز نے 11 میچوں میں کل 144 رنز بنائے اور اس طرح ان کی فرنچائز کو ان ہر رنز تقریباً 5.20 لاکھ روپے کا پڑا۔فاسٹ بولر ظہیر خان کی لی گئی ہر وکٹ کی قیمت بھی لاکھوں روپے میں ہے دہلی ڈیئر ڈیولز نے ظہیر خان کو چار کروڑ روپے میں خریدا تھا۔بائیں ہاتھ سے فاسٹ بولنگ کرنے والے ظہیر خان نے صرف 7 ہی میچ کھیلے لیکن اپنی شہرت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے اور ان کی جھولی میں صرف سات وکٹ ہی آئی ہیں۔اس طرح ظہیر کی ایک وکٹ ان کی فرنچائز کو 57.14 لاکھ روپے کی پڑی۔

متعلقہ عنوان :