سینٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ زمبابوے سے سیریز کے بعد ہوگا، پی سی بی ،فی الحال توجہ مہمان ٹیم کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر مرکوز ہے، سبحان احمد

منگل 19 مئی 2015 06:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء) قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کا فیصلہ زمبابوے کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعد کیا جائے، پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ فی الحال مہمان ٹیم کے لیے سیکیورٹی سمیت انتظامات پر توجہ مرکوز ہے، دیگر امور پر بعد میں غور کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اطلاعات گردش میں تھیں کہ قومی ٹیم کے سینئر کھلاڑیوں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ پر تنازع پیدا ہوگیا ہے،کرکٹرز کا موقف ہے کہ معاہدوں سے وننگ بونس کی شق ختم نہ کی جائے، دوسری جانب پی سی بی کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں ادا کی جانے والی رقم بڑھادی گئی ہے، اس لیے میچ وننگ بونس کی شق کی ضرورت ہی نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر کھلاڑیوں اور پی سی بی کے درمیان تنازع طے پاگیا تو دورہ زمبابوے کے دوران کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ دیدیا جائے گا۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے کہا ہے کہ فی الحال ہماری پوری توجہ مہمان ٹیم کی سیکیورٹی اور دیگر انتظامات پر مرکوز ہے، اس وقت دیگر امور کے بارے میں غور کرنے کا وقت ہی نہیں ہے

متعلقہ عنوان :