امریکی مہم جو ڈین پورٹر ساتھی سمیت جان کی بازی ہار گیا

منگل 19 مئی 2015 06:41

کیلی فورنیا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء)امریکی مہم جو فضائی کرتب دکھاتے دکھاتے اپنے ساتھی مہم جو کے ساتھ جان کی بازی ہار گیا۔ تینتالیس سالہ امریکی مہم جو ڈین پورٹر اپنے ساتھی مہم جو گراہم ہنٹ کے ساتھ میں فضائی کرتب دکھاتے ہوئے حادثے کا شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

دونوں نے سکائی ڈائیونگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پچھتر سو فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی۔ انہوں نے ونگ سوٹ پہن رکھا تھا جو تکنیکی خرابی کے باعث مکمل طور پر کام نہ کر سکا اور وہ دونوں زمین پر جا گرے۔ حکام کے مطابق دونوں مہم جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ڈین پورٹر کئی فٹ اونچی رسی پر چلنے کا مظاہرہ بھی کر چکے تھے۔