امریکی ریاست ٹیکساس کے ریسٹورنٹ میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک،متعدد زخمی، فا ئر نگ کا واقعہ 2 بائیکرز گینگ کے درمیان ہو ا ،جھگڑا ریسٹورنٹ میں پارکنگ کی جگہ نہ ملنے کی وجہ سے پیش آیا، حکام

منگل 19 مئی 2015 06:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء) امریکی ریاست ٹیکساس کے ریسٹورنٹ میں 2 بائیکرز گینگ کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں کم ازکم 9 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں 2 بائیکرز گینگ کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد جائے وقوعہ پر پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی جس نے صورتحال کو قابو میں کیا جب کہ ایمبولینس کے زریعے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دونوں گروہوں کے درمیان جھگڑا ریسٹورنٹ میں پارکنگ کی جگہ نہ ملنے کی وجہ سے پیش آیا جو کہ ہاتھا پائی سے شروع ہوکرفائرنگ تک پہنچ گیا تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔حکام کے مطابق آٹھ افراد موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکا۔فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 18 افراد زخمی بھی ہو گئے ہیں۔ایک عینی شاید مائیکل لوگان نے ویکو ٹریبونل ہیرلڈ کو بتایا کہ’ ریستوران کی کار پارکنگ میدان جنگ بن گئی تھی اور اندازے کے مطابق تیس کے قریب بندوقیں استعمال کی جا رہی تھیں۔پولیس کے مطابق تین افراد کو موقعے پر گرفتار کر لیا گیا اور اس واقعے میں پولیس کے کسی اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :