جب تک عدالتوں میں انصاف بکتا رہے گا دہشت گردی ختم نہیں ہوگی، شہبازشریف،انصاف کے لیے قوم کی نظریں پولیس فورس کی جانب ہیں، قانون کی حکمرانی ہو تو پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا،وزیراعلیٰ کا لہ پولیس ٹریننگ کالج میں پا سنگ آ وٹ پر یڈ سے خطا ب

منگل 19 مئی 2015 06:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک عدالتوں میں انصاف بکتا رہے گا دہشت گردی ختم نہیں ہوگی۔ انصاف کے لیے قوم کی نظریں پولیس فورس کی جانب ہیں، قانون کی حکمرانی ہو تو پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔سہالہ پولیس ٹریننگ کالج میں فارغ التحصیل ہونے والے سب انسپکٹرز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ انصاف کے لیے قوم کی نظریں پولیس فورس کی جانب ہیں۔

پولیس کی قربانیوں پر پوری قوم کو فخر ہے،ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، انہوں نے کہا کہ دشمن کی مکمل شکست اور تباہی اس وقت ہوگی جب بندوق کی گولی کے ساتھ ساتھ انصاف کی گولی چلے گی، صرف تھانوں اور کچہری میں ہی نہیں بلکہ سیاسی اور سماجی انصاف کے مربوط نظام تک ہم کامیابی سے ہمکنار نہیں ہو سکیں گے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انصاف کی بلا امتیاز فراہمی میں پولیس کا اہم کردار ہے ، آج کی تقریب تھانا کلچر کو بدلنے کی جانب اہم قدم ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی ہو تو پاکستان کو ترقی سے کوئی نہیں روک سکتا۔سہالہ ٹریننگ کالج سے 408 سب انسپکٹر فارغ التحصیل ہوئے ، تربیت مکمل کرنے والوں میں 76 خواتین بھی شامل ہیں۔ نشانہ بازی میں بہترین کارکردگی پر محمد یونس کو اعزازی شیلڈ دی گئی ، مجموعی طور پر بہترین کارکردگی کا انعام سمیرا لطیف کو دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹریننگ مکمل کرنے والے افسران میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :