حکومت نے اقتصادی راہداری روٹ تبدیل نہ ہونے کی یقین دھانی کرائی ہے، خورشید شاہ ، سابق روٹ میں تبدیلی کی گئی تو بھرپور احتجاج کریں گے، پیپلزپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

منگل 19 مئی 2015 06:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔19 مئی۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید ساہ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ کے روٹ میں تبدیلی ہمیں قبول نہیں ہوگی،حکومت نے روٹ میں کوئی تبدیلی نہ کئے جانے سے متعلق یقین دھانی کرائی ہے،انہوں نے یہ بات پیر کے روز پیپلزپارٹی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں کہی ۔پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خورشید شاہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاک چین راہداری منصوبے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سید نوید قمر‘ یوسف تالپور ‘ شفتہ جمانی ‘ شازی مری سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی اس موقع پر سید خورشید شاہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کو ترقی کا منصوبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے کہ روٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی اگر سابق روٹ میں کوئی تبدیلی کی گئی تو وہ ہمیں قبول نہیں ہوگی اور ہم اس پر بھرپور احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :