ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت انسانیت کی شکست ہے، کارڈینل پارولن

جمعرات 28 مئی 2015 06:18

روم ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء )کیتھولک مسیحی کلیسا نے آئرلینڈ میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دینے کوانسانیت کی شکست سے تعبیر کیا ہے۔ کارڈینل پیترو پارولن نے روم میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئر لینڈ میں اس حوالے سے کرائے جانے والے ریفرنڈم کے نتائج پر افسردہ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خاندان کے تصو ر کو بچانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جانے چاہیں کیونکہ یہ انسانوں اور کلیسا کے مستقبل کے لیے اہم ہے۔ کارڈینل پرولن پوپ فرانسس کے دائیاں ہاتھ شمار کیے جاتے ہیں۔ گزشتہ اختتام ہفتہ پر آئرلینڈ میں کراسے جانے والے ریفرنڈم میں 62 فیصد عوام نے ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دیے جانے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔