عمران خان نے شیریں مزاری کو اپنی ترجمان،نعیم الحق کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا ،شاہ محمود قریشی پارٹی آرگنائزر ، جہانگیر ترین مرکزی آرگنائزر ہونگے

جمعرات 28 مئی 2015 06:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈاکٹر شیریں مزاری کو اپنا ترجمان اور نعیم الحق کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات مقرر کردیا ، شاہ محمود قریشی پارٹی آرگنائزر اور جہانگیر ترین کو مرکزی آرگنائزر مقرر کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو پارٹی آرگنائزر مقرر کردیا ہے اور جہانگیر ترین مرکزی آرگنائزر اور سیف اللہ نیازی کو ایڈیشنل سنٹرل آرگنائزر مقرر کردیا ہے جبکہ ہر صوبے میں آرگنائزر اور ڈپٹی آرگنائزر جو کہ دونوں مسائل کے حوالے سے پارٹی آرگنائز ر شاہ محمود قریشی کو رپورٹ دینگے جبکہ جنوبی پنجاب میں بھی عبوری سیٹ اپ کی دیکھ بھال شاہ محمود قریشی کرینگے جبکہ چوہدری سرور لاہور ڈویژن فیصل آباد ڈویژن سرگودھا ڈویژن گوجرانوالہ ڈویژن اور راولپنڈی ڈویژن کے آرگنائزر ہونگے اس کے علاوہ نعیم الحق کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف لگا دیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر شیریں مزاری کو عمران خان کا ترجمان اور پارٹی چیف ویب مقرر کردیا گیا ہے اور اسد عمر کو میڈیا کا مارکیٹنگ اور پالیسی سربراہ مقرر کردیا گیا ہے جبکہ عمران خان کے لاہور اور کراچی کے دفاتر کو بھی شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین چلائینگے ۔