یورپی یونین اور سوئٹزرلینڈ کے مابین ٹیکسوں سے متعلق ایک وسیع البنیاد سمجھوتہ

جمعرات 28 مئی 2015 06:18

سوئٹزرلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء)یورپی یونین اور سوئٹزرلینڈ نے ٹیکسوں سے متعلق ایک وسیع البنیاد سمجھوتے پر دستخط کر دیے ہیں۔ اقتصادی امور کے یورپی کمشنر پیئر موسکوویچی کے مطابق یہ معاہدہ ٹیکس چوروں کے لیے ایک بہت بڑا دھچکا ہے۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے تحت یورپی یونین کے تمام رکن ممالک کو سالانہ بنیادوں پر اْن کے شہریوں کے بینک کھاتوں اور منافع کی تمام تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ 2018ء کے بعد سے ٹیکس ڈیٹا بھی خود کار طریقے سے منتقل ہو جایا کرے گا۔ اس سمجھوتے کا مطلب سوئس بینکوں کی یورپی شہریوں کی تفصیلات خفیہ رکھنے کی پالیسی کا خاتمہ بھی ہے۔