پختون اوربلوچوں کا احساس محرومی کودورنہ کیاگیاتووفاق خطرے میں پڑجائے گا،اسفندیارولی،بلدیاتی انتخابات میں پولنگ آفیسرکے دستخط شدہ نتائج ہمیں قابل قبول ہوں گے، فاٹامیں ترقیاتی کاموں کاآغازکیاجائے،چارسدہ میں عوامی جلسے سے خطاب

جمعرات 28 مئی 2015 06:07

چارسدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء)عوامی نیشنل پارٹی کے صدراسفندیارولی خان نے کہاہے کہ پختون اوربلوچوں کے احساس محرومی کودورنہ کیاگیاتووفاق خطرے میں پڑجائے گا۔ چارسدہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ 30مئی کوبلدیاتی انتخابات میں پولنگ آفیسرکے دستخط شدہ نتائج ہمیں قابل قبول ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کاشغرسے شروع ہوکرپختونخواہ سے گزرے گایہ سب سے مختصرراستہ ہے ،اس منصوبے میں پختونوں کاحصہ نہیں دیاگیاتورہدارای منصوبہ پختونخواہ سے کیسے گزرے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اقتصادی راہداری روٹ میں تبدیلی سے پختون اوربلوچ عوام کی نفرتیں پنجاب سے بڑھ جائیں گیں،پختونوں اوربلوچوں کے احساس محرومی کودورکرنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ فاٹاسے انتہاء پسندی کودورکرناترقی سے منسلک ہے ،فاٹامیں ترقیاتی کاموں کاآغازکیاجائے ،اگرمحرومی ختم نہ کی گئی توظاہربات ہے عوام کی وفاق سے نفرتوں میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پختون اوربلوچ عوام کے حقوق کی بات ہوتوہمیں ملک سے غداری کاطعنہ دیاجاتاہے ،اگرحقوق مانگنے پرغداری کے طعنے دیئے جاتے ہیں تویہ ہمارے اباوٴاجدادپربھی لگائے گئے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑیگا