5بیویاں سکینڈل،ڈبلیو ڈبلیو ایف کے افسر کے خلاف انکوائری شروع، ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد منیر نے پانچ شادیاں کر رکھی ہیں جن کے خلاف ایک ادارے کے ملازم نے درخواست دی، انکوائر ی کمیٹی نے ادارے سے مراعات سمیت دیگر سہولیات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں،ذرائع

جمعرات 28 مئی 2015 06:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء)وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذیلی ادارے ڈبلیوڈبلیو ایف کے ایک افیسر کی پانچ بیویاں ایک وقت ساتھ رکھنے کے سیکنڈل پر انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ادارے سے مراعات سمیت دیگر سہولیات کی تفصیلات انکوائر ی کمیٹی نے طلب کر لی ہیں۔خبر رساں ادارے کو ڈبلیوڈبلیو ایف کے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ادارے میں موجود ایک ڈپٹی ڈائریکٹر ارشد منیر نے پانچ شادیاں کر رکھی ہیں جن کے خلاف ایک ادارے کے ملازم نے درخواست دی کہ مذکورہ آفیسر نے غیر آئینی اور غیر قانونی طور پراپنے بچوں کی سکولز فیسیں وصول کر رہا ہے جبکہ درخواست میں بتایا گیا کہ دو بچیاں ایسی بھی ہیں جو کہ ایک سرکاری ملازم کے طور پر کام کر رہی ہیں تاہم انکوائری کمیٹی میں سرکاری ملازمت کے ابھی تک بھرتی آرڈرپیش نہیں کیے جا سکے ہیں ،ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر راشد منیر کی زوجیت میں ،ش،ص،ف اورص کے علاوہ ایک پانچویں بیوی کا دعویٰ بھی کیا جارہا ہے جنکی عائشہ ارشد بیٹی ہے جو کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے ریکارڈ میں نہیں ہے۔

(جاری ہے)

موقف کے لیے رابطہ پر راشد منیر نے چار بیویوں کے بارے بتایا کہ ان میں سے ایک کو طلاق دے رکھی ہے مگر ان کا ریکارڈ دفتر موجود نہیں ہے،جبکہ پانچویں سے متعلق جواب دیا کہ اگر ہوئی تو وہ بھی سامنے آجائیگی ۔