اسلام آباد،اہم شاہراؤں پر خواجہ سراہوں کاشریف شہر یوں کو گن پوائنٹ پرلوٹنے کا انکشاف

جمعرات 28 مئی 2015 06:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء)وفاقی دارالحکومت کی اہم شاہراؤں پر خواجہ سراہوں نے شریف شہریوں کو لوٹنا شروع کر دیا ہے ۔ایکسپریس وے،کشمیر ہائی وے سمیت دیگر اہم شاہراؤں پر خواجہ سراہا ٹرکوں ،سوزوکیاں اور دیگر بھاری گاڑیوں کے ڈائیورز کونازیبا اشارے کر کے روکتے ہوئے گن پوائنٹ پر لوٹنے کی وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے ۔خبر رساں ادارے کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ درجنوں کی ٹولیوں میں خواجہ سراہا جو کہ ڈکیتی ،راہزنی سمیت دیگر وارداتوں میں ماہر ہیں انہوں نے رات کو متعد د سٹاپوں پر اپنے شکار کو نازیبا اشارے کرکے روک لیتے ہیں پھر انکے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھ کر تھوڑا سا آگے جاتے ہوئے گن پوائینٹ پر لوٹ لیتے ہیں۔

ٹرک ڈرائیور عبدالکریم خان جو کہ چار سدہ کے رہائشی ہیں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز وہ کھنہ پل اشارے پر رکا تھا کہ اس دوران ایک خواجہ سراہا آ گیا انہوں نے کہا کہ انہیں ائیر پورٹ چوک تک لے چلوں میں نے اسے کہا کہ آجاؤ تو اس دوران تین اور بھی آ گئے وہ بھی زبردستی گھس کر بیٹھ گئے تھوڑا سا جب سفر کیا تو انہوں نے پسٹل نکال کر مجھ سے 3000روپے لے لیے اور کہا کہ خبر دار اگر کسی کو بتایاتو ہم نے نمبر نوٹ کر لیا ہے پھر آپ کی خیر نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

وفاقی پولیس رات کے اندھیرے میں جھاڑیوں والے راستوں کی اگر نگرانی کریں تو درجنوں شہری لوٹنے سے بچ سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :