لاہور ایئرپورٹ پر جنگلی چوہوں کا حملہ‘ بجلی کی تاریں کاٹ ڈالیں،لائٹس سمیت کمپیوٹر سسٹم بند‘ انٹرنیشنل آمد و رفت معطل

جمعرات 28 مئی 2015 06:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء) لاہور ایئرپورٹ پر جنگلی چوہوں کا حملہ، بجلی کی تاریں کاٹ ڈالیں۔ لائٹس سمیت کمپیوٹر سسٹم بند ہو گئے۔ انٹرنیشنل آمد و رفت معطل ہو گئی۔

(جاری ہے)

ایک گھنٹہ سے زائد وقت میں چوہے مار ٹیم اور الیکٹریشن اہلکاروں نے جدوجہد کے بعد لائٹس بحال کیں۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ کے آس پاس کھلی جگہ اور جنگلی جھاڑیوں میں موجود جنگلی چوہے ایئر پورٹ اور دیگر ہاؤسنگ سکیموں میں گھس جاتے ہیں جس سے رہائشی اکثر پریشان رہتے ہیں اور ان سے بچنے کیلئے مختلف تدابیر استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :