سولر انرجی پلانٹ کی تنصیب، پارلیمنٹ کے گیٹ ون سے داخلہ چند روز تک مکمل بند کردیا جائے گا، ڈی چوک پر پارکنگ کیلئے انتظامات کی تیاری شروع

جمعرات 28 مئی 2015 06:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء) سولر انرجی پلانٹ کی تنصیب کی وجہ سے پارلیمنٹ ہاؤس میں گیٹ ون سے داخلہ چند روز تک مکمل بند کردیا جائے گا جبکہ پارکنگ کیلئے ڈی چوک پر انتظامات کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس بھی سولر انرجی کے پلانٹ کو نصب کرنے کیلئے گیٹ ون سے حدود بندی کا کام شروع کردیا گیا ہے اور آئندہ چند روز میں گیٹ ون سے ٹریفک انٹری کو مکمل بند کردیا جائے گا اور پارکنگ کی جگہ پر سولہ انرجی پلانٹ نصب کردیا جائے گا جبکہ پارکنگ کے انتظامات اب ڈی چوک پرمنتقل کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :