وزارت خزانہ ، رعایتی ایس آراوزکے دوسرے مرحلے پرکام شروع ،مزیدایک سوارب کے رعایتی ایس آراوزاگلے چندروزمیں ختم کردیئے جائیں گے

جمعرات 28 مئی 2015 06:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء)وزارت خزانہ نے ایف بی آرکی جانب سے دیئے جانے والے رعایتی ایس آراوزکے دوسرے مرحلے پرکام شروع کردیاہے ،مزیدایک سوارب روپے کے رعایتی ایس آراوزاگلے چندروزمیں ختم کردیئے جائیں گے ،اس سلسلے میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی صدارت میں اجلاس منعقدہوااجلاس میں چیئرمین ایف بی آرطارق باجوہ ،مشیرخزانہ رانااسدامین اورمحکمہ خزانہ ایف بی آرکے افسران نے شرکت کی ،اس موقع پراجلاس کوبتایاگیاکہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں 105ارب روپے کے رعایتی ایس آراوزختم کئے گئے تھے جبکہ دوسرے فیزمیں مزیدایک سوارب روپے کے ایس آراوزختم کئے جائیں گے ،جس سے قومی خزانے پربوجھ کم ہونے کے ساتھ ساتھ محصولات کے ہدف کوپوراکرنے میں مددملے گی ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کمیٹی کوہدایت کی کہ ایس آراوزکے خاتمے کیلئے اپنی سفارشات جمعرات تک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے