حیدرآباد طیارہ ہائی جیک کرنے کے جرم میں دو مجرمان کو آج تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا

جمعرات 28 مئی 2015 06:13

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء) بلوچستان کے شہر تربت سے پی آئی اے کا فوکر طیارہ ہائی جیک کرنے کے جرم میں موت کی سزا پانے والے دو مجرموں شہسوار بلوچ اور صابر بلوچ کو 28مئی کی صبح سویرے تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

دونوں مجرموں سے ان کے اہل خانہ نے سینٹرل جیل حیدرآباد میں آخری ملاقات کی ، ملاقات کرنے والوں میں ان کے بھائی ، بہنیں، بچوں اور دیگر عزیزوں نے ملاقاتیں کیں، جہاں انتہائی جذبات اور رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ، دونوں مجرموں کے اہل خانہ ملاقات کے وقت پھوٹ پھوٹ کر روتے رہے۔

جبکہ مجرمان بھی ان سے معافیاں مانگنے کے ساتھ ساتھ انہیں نصیحت کرتے رہے۔ شہسوار بلوچ ، صابر بلوچ اور شبیر بلوچ نامی مجرموں پر الزام تھا کہ انہوں نے 24 مئی 1998ء میں بلوچستان کے شہر تربت سے پی آئی اے کا فوکر طیارہ ہائی جیک کرکے بھارت لے جانے کی کوشش کی تھی۔