کرپشن کا خاتمہ، وزارت صحت کا سگریٹ پیکٹ پر پیغام شائع کرنے کا فیصلہ

جمعرات 28 مئی 2015 06:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء) وزارت صحت نے سگریٹ کے پیکٹ پر کرپشن کے خاتمے سے متعلق پیغام شائع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ سائرہ افضل تارڑ کا کہنا ہے کہ آئندہ سگریٹ کے پیکٹ پر کرپشن سے انکار کا پیغام درج ہوگا ۔

(جاری ہے)

وزارت صحت نے فیصلہ کیاہے کہ کرپشن کے خاتمے سے متعلق پیغام کو سگریٹ کے پیکٹ پر شائع کیا جائے گا ۔ وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے میڈیا کو بتایاکہ سگریٹ نیب اور وزارت صحت نے کرپشن کے خاتمے کی کوششیں تیز کرنے پر اتفاق کرلیا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سگریٹ کے پیکٹ پر کرپشن سے انکار کا پیغام درج کیا جائے گا اور سگریٹ کے پیکٹ کے ذریعے کرپشن کے خاتمے کی مہم چلائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :