اسلام آباد ،گولڑہ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی، مبینہ دہشت گرد سمیت دو افراد گرفتار ،ملزمان کا تعلق بنوں سے ، طالبان کے قریبی ساتھی ہیں ،تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

جمعرات 28 مئی 2015 06:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء) اسلام آباد کے علاقے گولڑہ میں سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ دہشت گرد سمیت دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے ۔ دونوں ملزمان کا تعلق خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں سے ہے اور طالبان کے قریبی ساتھی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز سیکیورٹی فورسز نے دارالحکومت کے نواحی علاقے گولڑہ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی ہے اور گھر میں چھاپہ مار کر طالبان کے سہولت کار سمیت دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے ۔

حکام کے مطابق حراست میں لئے گئے دونوں ملزمان کا تعلق بنوں سے ہے اور طالبان کے قریبی ساتھی ہیں حراست میں لیا گیا ایک شخص طالبان کا سہولت کار ہے ملزم گزشتہ ماہ بنوں سے اسلام آباد آئے تھے ۔ دونوں ملزمان کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس سے تفتیش جاری ہے ۔