دنیا بھر میں بھوک میں کمی واقع ہوئی ہے، اقوام متحدہ

جمعرات 28 مئی 2015 06:19

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء)2014ء کے دوران دنیا بھر میں بھوک میں کمی واقع ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ دس برس کے مقابلے میں بھوک کے شکار افراد کی تعداد میں 167 ملین کم ہو گئی ہے جبکہ اگر 1990ء کی دہائی کی بات کی جائے تو یہ تعداد 216 ملین بنتی ہے۔

(جاری ہے)

روم میں پیش کی جانے والی اس رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ترقی پذیر ممالک میں غذائی قلت کے شکار شہریوں کی تعداد بھی نصف ہو گئی ہے۔ دوسری جانب خوراک کے بحران زدہ افریقی ممالک کی تعداد 24 ہو گئی ہے، جو 1990ء کی دہائی کے مقابلے میں دوگنا ہے۔

متعلقہ عنوان :