فضل الرحمن کیخلاف انتخابی مہم کاشاخسانہ ،وزارت ہاوٴسنگ کا افسر ملازمت سے برطرف،جمیل خان وزارت ہاؤسنگ کے ذیلی ادارے میں گریڈ18کا افسرتھا،اکرم درانی نے فضل الرحمٰن کے حکم پر برطرف کر دیا،افسر پر تحریک انصاف کی انتخابی مہم چلانے اور ادائیگیوں میں بے ضابطگیوں کے الزمات لگائے گئے ہیں

جمعرات 28 مئی 2015 06:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28 مئی۔2015ء)عام انتخابات2013ء کے دوران مولانافضل الرحمن کی مخالفت میں انتخابی مہم چلانے کاشاخسانہ ،وزارت ہاوٴسنگ کے ذیلی ادارے کے گریڈ18کے آفیسرجمیل خان ملازمت سے برطرف کردیئے گئے ،برطرفی کے احکامات وفاقی وزیرہاوٴسنگ اینڈورکس اکرم خان درانی نے اپنے قائدمولانافضل الرحمن کے ہدایت پرجاری کئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت ہاوٴسنگ وتعمیرات کے ذیلی ادارے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹرجمیل احمدخان کونوکری سے برطرف کردیاگیاہے ۔نوکری سے برطرفی کے احکامات وفاقی وزیراکرم خان درانی کی جانب سے ڈائریکٹرجنرل ہاوٴسنگ فاوٴنڈیشن کے وقاص محمودکودیئے گئے ہیں ،حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق جمیل احمدخان کی برطرفی کے احکامات اکرم خان درانی کوان کے قائدجمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن کی جانب سے دیئے گئے تھے کیونکہ مذکورہ آفیسرپر2013ء کے جنرل الیکشن میں مولانافضل الرحمن کے مخالف پی ٹی آئی کے امیدوارکی کھلے عام سیاسی حمایت اورجلسے منعقدکرنے کاالزام ہے جبکہ جمیل خان پردوسراالزام سیکٹرجی چودہ کی ایکوائرڈشدہ اراضی میں تعمیرشدہ مکانات کی ادائیگیوں میں شدیدمالی بے ضابطگیاں ہیں ،جمیل خان کی ملازمت سے برطرفی میں کسی بھی قاعدے قانون کومدنظرنہیں رکھاگیااوربناء اظہاروجوہ کے نوٹس دیئے اورموٴقف سنے بغیرہی الزامات لگاتے ہوئے ان کونوکری سے فارغ کردیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے نے اس حوالے سے موٴقف جاننے کیلئے اکرم خان درانی کے موبائل نمبر0346-6060060پرمتعدددفعہ رابطے کی کوشش کی تاہم رابطہ ممکن نہیں ہوسکا

متعلقہ عنوان :