یورپی یونین مہاجرین کی تقسیم کے قواعد پر گفتگو کے لیے تیار ہے، کمشنر

بدھ 3 جون 2015 08:32

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء)یورپی کمشین نے کہا ہے کہ وہ یورپ میں داخل ہونے والے مہاجرین کو رکن ریاستوں میں تقسیم سے متعلق نئے راستوں پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔ اس سے قبل پیرس اور برلن حکومتوں نے یورپی کمیشن سے کہا تھا کہ وہ مہاجرین کے مسئلے سے متعلق اپنے منصوبوں پر نظرثانی کرے۔

(جاری ہے)

یورپی کمیشن برائے مہاجرت دیمترِس اوراموپولوس نے منگل کے روز کہا کہ یورپی کمیشن اس سلسلے میں ’منصفانہ تقسیم اور یک جہتی‘ کا خواہاں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کمیشن نے رکن ریاستوں سے کہا تھا کہ وہ 20 ہزار شامی مہاجرین کو اپنے ہاں جگہ دیں اور شام اور اریٹریا سے تعلق رکھنے والے مزید 40 ہزار افراد کی سیاسی پناہ کی درخواستوں پر غور کرے۔