لاہور، جدہ جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکراگیا،جہاز کے انجن کو کافی نقصان ،طیارہ فوری روک کر گروانڈ کر لیا گیا

بدھ 3 جون 2015 08:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لاہو رسے جدہ جانیوالی پرواز سے پرندہ ٹکرانے کے باعث جہاز کے انجن کو کافی نقصان پہنچا ۔طیارہ کو فوری پر روک کر گروانڈ کر لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور سے جدہ جانیوالی ائیر بلیو470کا طیارہ پرواز کے لیے رن وے دوڑنے لگا تو اچانک ایک پرندہ جہاز کے انجن سے ٹکرا گیا ۔پرندہ ٹکرانے سے انجن بری طرح متاثر ہو گیا جس کے بعد پرواز کو ہنگامی طور پر روک لیا گیا ۔جہازسے پرندہ ٹکرانے اور ہنگامی بریک کے جھٹکوں سے جہاز میں سوار مسافروں کی چیخیں نکل گئیں اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے جہازسے اتر گئے ۔

متعلقہ عنوان :