آخری وقت تک صدر اسد کی حمایت جاری رکھیں گے، ایرانی صدر،عرب ملکوں اور مغربی دنیا نے شامی باغیوں کی حمایت کر کے ’غلطی‘ کی ہے،شامی سپیکر پارلیمنٹ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب

بدھ 3 جون 2015 08:33

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ عرب ملکوں اور مغربی دنیا نے شامی باغیوں کی حمایت کر کے ’غلطی‘ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران آخری وقت تک صدر بشار الاسد کی حمایت جاری رکھے گا۔ایرانی صدر حسن روحانی نے ملکی دورے پر آئے ہوئے شامی پارلیمان کے اسپیکر محمد اد اللحام کے اعزاز میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب کے دوران مغرب اور عرب ملکوں پر ماضی میں لگائے جانے والے الزامات کو ایک مرتبہ پھر دہرایا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ عرب اور مغربی ملکوں نے شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف مسلح گروپوں کی حمایت کی، جس کی وجہ سے خطے میں جہادیوں کو عروج ملا۔ ان کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا، ”بدقسمتی سے چند ملکوں نے غلطی کی۔ ان کا خیال تھا کہ وہ دہشت گرد گروپوں کو استعمال کرتے ہوئے اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے۔ جبکہ جلد یا دیر سے دہشت گردی کی لعنت انہی ملکوں کو متاثر کرے گی۔“ صدر روحانی نے کہا، ”مزاحمت اور استقامت کے چار سال کے بعد شام کے دشمنوں کا منصوبہ ٹکڑے ٹکڑے ہو چکا ہے، جو یہ سوچتے تھے کہ چند ہی ماہ میں غلبہ حاصل کر لیں گے۔“ ان کا مزید کہنا تھا، ” ایرانی قوم اور ایرانی حکومت شامی قوم اور شامی حکومت کا آخری وقت تک ساتھ دے گی۔

متعلقہ عنوان :