گجرات ،ضلع میں قومی اسمبلی کے چارحلقے کھل گئے، انتخابی بے ضابطگیوں کی اطلاعات

بدھ 3 جون 2015 08:24

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔3 جون۔2015ء)ضلع گجرات میں قومی اسمبلی کے چارحلقے کھل گئے،وسیع پیمانے پرانتخابی بے ضابطگیوں کی اطلاعات ،اس سلسلہ میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے احکامات پر ضلع گجرات میں قومی اسمبلی کے چاروں حلقوں کو کھول دیاگیاہے،عدلیہ،الیکشن کمیشن کی نگرانی میں محکمہ مال اور بلدیات کا عملہ تھیلوں کی جانچ پڑتا ل کررہاہے ،انتہائی معتبرذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 106گجرات (iii) کے کھولے گئے چارسوکے قریب تھیلوں میں سے اکثرتھیلوں سے فارم 15غائب تھے۔

(جاری ہے)

اور کھولے گئے تھیلوں میں سے تقریباً پچاس فارم 15ملنے کی اطلاعات ملی ہیں،تاہم حتمی رپورٹ جوڈیشل کمیشن کی ہی سمجھی جائے گی،یادرہے کہ اس حلقہ سے پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمرزمان کائرہ،مسلم لیگ(ن) کے چوہدری جعفراقبال (موجودہ پارلیمانی سیکرٹری دفاع)پی ٹی آئی کے میاں افضل حیات(سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب )،آزادامیدوار سید نورالحسن شاہ (سیدمنظورحسین شاہ سابق ایم این اے کے بھائی )نے الیکشن میں حصہ لیاتھا،انتخابی رزلٹ میں چوہدری جعفراقبال کو کامیاب قراردیاگیاتھا، آزادامیدوارسیدنورالحسن شاہ 56 ہزار سے زائدووٹ حاصل کرکے دوسر نمبر پررہے تھے،جبکہ سابق وفاقی وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ تیسرے اور سابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب میاں افضل حیات چوتھے نمبرپرآئے تھے،اس حلقہ کا پولنگ کا وقت ختم ہونے کے 24گھنٹے بعدرزلٹ اناؤنس کیاگیاگیاتھا،جس پر آزادامیدوارسیدنورالحسن شاہ نے اپنے تحفظات کا اظہاربھی کیاتھا،

متعلقہ عنوان :